قبضہ مافیا کروڑوں روپے کی اراضی ہتھیانے کیلئے سرگرم، پولیس بھی سرپرست،کارروائی کی جائے ورنہ احتجاج کریں گے، اللہ نواز وینس

  قبضہ مافیا کروڑوں روپے کی اراضی ہتھیانے کیلئے سرگرم، پولیس بھی ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے دوکوٹہ کی رہائشی متاثرہ سائرہ بی بی(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

، پی ایس پی وہاڑی کے ضلعی صدر سید تصور بخاری، ممتاز احمد ڈاہر، میاں سجاد وٹو، جاوید جوئیہ گوگی ودیگر کے ہمراہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے سرغنہ اقبال گجر،قیصر نذیر وڑائچ، ظہیر وڑائچ، رفیق صابر وغیرہ سید تصوربخاری کی کروڑوں روپے مالیت کی 21کنال کی قیمتی اراضی پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی سرپرستی اینٹی کرپشن سرکل وہاڑی شاہد نذیر وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ مترو رائے اکرم کر رہے ہیں ملک اللہ نواز وینس نے مزید کہا کہ مذکورہ اراضی سائرہ بی بی نے سید تصور بخاری کو کروڑوں روپے میں فروخت کی جس پر سید تصور بخاری نے قبضہ لینے کے بعد مارکیٹ بنانے کے لئے چار دیواری کھڑی کی تو مذکورہ قبضہ مافیا اقبال گجر، قیصر نذیر وڑائچ وغیرہ نے اپنے 40/50مسلح ساتھیوں کے ہمراہ 21جون کو مذکورہ اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے کے لئے دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے ماردینے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر متاثرین نے 15اور 8787پر کال کی مگر مقامی پولیس نہ پہنچی اہلیان علاقہ کے آنے پر بمشکل قبضہ مافیا سے جان چھڑائی ملزمان کے خلاف مقامی پولیس کو کاروائی کے لئے درخواست دی گئی مگرکوئی شنوائی نہ ہوئی مذکورہ ملزمان آئے روز متاثرین کو جان سے ماردینے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے وزیراعظم، چیف جسٹس، وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او، ڈی پی او وہاڑی سے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو پاکستان سرائیکی پارٹی وہاڑی سمیت جنوبی پنجاب بھر میں ناانصافی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی اور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائے گی بعدازاں متاثرین نے وہاڑی پولیس اور اینٹی کرپشن آفیسر کی ناانصافی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

پریس کانفرنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -