حاصل پور: بدفعلی کی کوشش،8افراد کابچے پروحشیانہ تشدد

  حاصل پور: بدفعلی کی کوشش،8افراد کابچے پروحشیانہ تشدد

  

حاصل پور (نمائندہ پاکستان) حاصل پور میں بااثر افراد نے پولٹری فارم میں لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کے بعد بد ترین (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

تشدد کیا آٹھ ملزمان بچے کو برہنہ کرکے اس پر شدید ترین تشدد کرنے کے ساتھ اس کی ویڈیو بناتے رہے محمدیہ کالونی حاصل پور کا بچہ عون عباسی جس کا والد محمد صدیق ریٹائرڈ بلدیہ ملازم ہے محمد عامر دولتانہ مالک پولٹری فارم محمد حمزہ سپروائزر پولٹری فارم محمد سانول ملک کاشف عدنان دولتانہ اجمل دولتانہ فخر دولتانہ اور اسلم نے زبردستی اغوا کرکے اپنے پولٹری فارم پر لے گئے اور اس کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کرتے رہے بچے کی مزاحمت پر ملزمان نے اسے برہنہ کرکے اس پر بدترین تشدد کیااور موبائیل فون کے ذریعے اس کی ویڈیو بناتے رہے تشدد کے نتیجہ میں بے ہوش ہونے پر ملزمان بچے کو فصلوں میں میں پھینک گئے وقوعہ کی اطلاعہ ملنے ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور راو بابر شہزاد موقعہ پر پہنچ گئے جنھوں نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور آٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او راو بابر شہزاد نے کہا کہ اس وقوعہ کا مقدمہ درج ہو چکا ہے اور تفتیش میرٹ پر ہوگی تمام ملزمان بھی جلد گرفتار ہو جائیں گے کسی بھی ملوث شخص کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں ہو گی۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -