شاہ جمال میں گریڈ اسٹیشن کامعاملہ حل کرنیکی کوششیں تیز نوجوانوں کا منتخب نمائندوں کیخلاف آج احتجاج کااعلان

  شاہ جمال میں گریڈ اسٹیشن کامعاملہ حل کرنیکی کوششیں تیز نوجوانوں کا منتخب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)نوابزادہ افتخار کی کوششوں پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان شاہ جمال گرڈ اسٹیشن دو سال میں (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
مکمل کر نے جبکہ ایم پی اے کی طرف سے جلد رقبہ فراہمی جبکہ ایس ڈی میپکو سب ڈویڑن شاہجمال نے دو ماہ میں وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہا نی کردی۔ شاہ جمال سب ڈویڑن فیڈر شاہ جمال میں عرصہ دراز سے طویل ترین لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کی کمی جیسے مسائل نے عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے با رہا احتجاج کے پیش نظر سابق وفاقی وزیر پانی بجلی سردار اویس لغاری نے ملک بشیر احمد کنہوں،سجاد خان پتافی کی نشاندہی پر گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کی منظوری دیتے ہوئے فنڈز جاری کر دئیے تھے جسکی تعمیر تا حال شروع نہ ہو سکی جس پر حالات کی نزاکت کے پیش نظر ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے اسمبلی تقریر میں آواز اٹھائی جس پر وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان نے زمین کے حصول کی راہ میں رکاوٹ کے سبب منصوبہ کا آغاز نہ ہونا قرار دیا تاہم دو سال کے اندر گرڈ اسٹیشن مکمل فنکشنل کرنے کی یقین دہا نی کرا دی ہے جبکہ زمین کا معاملہ صوبائی ہونے کی وجہ سے سردار عون حمید ڈوگر ایم پی اے نے بتایا زمین کا بندو بست کر لیا گیاہے میر حاجی کے مقام پر چار ایکڑ کے قریب رقبہ کی فائل منظوری کے لئیے اسسٹنٹ کمشنر مظفر کی ٹیبل پر پہنچ چکی ہے جو کہ کرونا ایمر جنسی کی وجہ سے رکی ہو ئی ہے جولائی کے پہلے دو ہفتوں میں رقبہ واپڈا کے نام منتقل ہو کر منصوبہ کا آغاز ہو جائے گا اسطرح ایس ڈی او واپڈاسب ڈویڑن شاہ جمال محمد جاوید حنیف نے میڈیا نمائندگان کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بہتر منیجمنٹ کر کے کچھ حد تک وولٹیج بہتر کر نے اور عرصہ دو ماہ میں کنڈکٹر تبدیل کر کے وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہا نی کرا ئی ہے جبکہ شاہ جمال دی آواز گروپ کے نو جوانوں کی ایگزیکٹو باڈی نے آج سوموار صبح دس بجے احتجاجی دھرنے کااعلان کر رکھا ہے بصد ہا کو ششوں کے با وجود انہوں نے اپنا احتجاج موخر کرنے انکار کر تے ہو ئے محمد یاسین ابرار،رحمت اقبال راجپوت،راشد رانا،راشد عبدالقادر اور رانا رمضان نے پر امن احتجاج کرنے کا حق استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اعلان