قازقستان کی ترقی کیلئے نورسلطان نذر بائیوف کاکردار اہم،ڈاکٹر اطہر محبوب

  قازقستان کی ترقی کیلئے نورسلطان نذر بائیوف کاکردار اہم،ڈاکٹر اطہر محبوب

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سینٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک اسٹڈیم اسلام آباد اور جمہوریہ قازقستان کے سفارت (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

خانے کے اشتراک سے قازقستان کے پہلے صدر نور سلطا ن نذر بائیوف کی قیادت اور ملک کے ترقی کے لیے بے مثال خدمات پر خصوصی سیمینارمنعقد ہوا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان میں قازقستان کے سفیر اکان رحمت اللہ، میجر جنرل (ر) سید خالد عامر جعفری صدر سینٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک اسٹڈیز، ڈاکٹر شبیر احمد ڈائریکٹر ایریا اسٹڈیی سینٹرپشاور اور ڈاکٹر ثوبیہ خرم ڈائریکٹر لنکجز پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اس موقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اس موقع پر قازقستان کے بانی صدر نور سلطان نذر بائیوف کی ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قازقستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان دنیا کا چوتھا ملک تھا جس نے قازقستان کو تسلیم کیا اور شروع سے بھی دونوں ممالک کے درمیان پُر جوش سفارتی، سماجی، ثقافتی اور معاشری تعلقات رہے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جیسے عظیم رہنما کی طرح نور سلطان نذر بائیوف نے بھی اپنی قوم کی ترقی اور بھلائی کے لیے بھرپور رہنمائی کی اور اپنے ملک کو ایک ترقی یافتہ خوشحال اور فلاحی ریاست میں تبدیل کر دیاہے۔

اطہر محبوب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -