ملازمین دشمن بجٹ نامنظور، ظفرسومرو

  ملازمین دشمن بجٹ نامنظور، ظفرسومرو

  

خیر پور سادات (نمائندہ خصوصی) صوبائی ترجمان ایپکا پنجاب ظفر سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

تبدیلی سرکار کا ملازمین دشمن بجٹ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ھے یہ۔ملکی تاریخ کا، سیاہ ترین بجٹ ھے جس میں ملازمین کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ھے حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ھوئے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ۔کرے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے ملازمین طبقہ کو بری طرح متاثر کیا ہے اور دو وقت کی روٹی کا حصول بھی سفید پوش ملازمین کیلئے مشکل ھو گیا ھیچولہے ٹھنڈے اور گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ھے ملازمین کی کم از کم تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر کرکے مہنگائی میں پسے ملازمین کو ریلیف دے کر جینے کا حق دے سلیکشن گریڈ موواوور اور اضافی تعلیمی ترقیوں سمیت جو مراعات ملازمین سے سابقہ دور حکومت میں چھینی گئیں وہ بھی بحال کی جائیں اورتمام ایڈھاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اور تمام سکیل کے ملازمین کیلٰے شادی گرانٹ اور تعلیمی گرانٹ یکساں مقرر کر کے اس تفریق کو ختم کیا جائے مہنگائی کے طوفان نے چھوٹے طبقے کے ملازمین کو ذھنی مفلوج بنا دیا ھے حکومت بلاتفریق ملک۔بھر کے ملازمین کو ھاؤس ریکوزیشن اور یوٹیلیٹی الاؤنس دے کر امتیازی سلوک ختم کرے ریٹاٰرمنٹ پر گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کی بھی مکمل ادائیگی کی جائے انہوں نے کہا ہم اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ اپنے حقوق کیلیئے جدوجہد جاری رکھیں گے ایپکا کی قیادت نے حکومت کو اپنا چاٹرڈ آف ڈیمانڈ دے دیا ھے اگر ھمارے جاٰٰئز مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تو دفاتر کی تالا بندی کر کے بھر پور احتجاج کریں گے۔

نامنظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -