ٹڈی دل کے بڑے لشکر شکار پور شہر میں دوبارہ پہنچ گئے، قلات میں حملوں میں تیزی آگئی
شکارپور(این این آئی) ٹڈی دل کے بڑے لشکر شکارپور شہر اور گردو نواح میں دوبارہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزصبح ہوتے ہی شکارپور میں ٹڈی دل کے لاکھوں کے لشکر شہر اور گردو نواح میں دوبارا پہنچے، ٹڈی دل کے حملے سے غریب کسان اور کاشتکار پریشانی میں مبتلا ہوگئے، ٹڈی دل نے دھان کی فصل اور باغات کو نقصان پہنچانا شروع کردیا،جب کے ضلعے انتظامیہ کی جانب سے ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں، اس موقعے کسانوں اور کاشتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت ضلعی انتظامیہ ٹڈی دل کے حملے سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات اٹھائے،ضلع بھر میں فضائی اسپرے کرکے ٹڈی دل کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔
ٹڈی دل