ضلع وسطی میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ سروس دوبارہ بحال کردی

ضلع وسطی میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ سروس دوبارہ بحال کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ضلع وسطی میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ سروس دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ضلع جنوبی اور وسطی میں 19 جون کو جاری ٹویٹ میں گھر جاکرکورونا ٹیسٹ کے نمونے لینے کی سہولت کا عمل عارضی طور معطل کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ضلع جنوبی اور ضلع وسطی کی بڑی آبادی کورونا ٹیسٹ سروس کی سہولت سے محروم تھی۔شہری نجی لیباریٹریوں اور نجی ہسپتالوں سے مہنگے دام ٹیسٹ کرانے پر مجبور تھے تاہم 23 جون کو ضلع جنوبی میں گھر جاکرکورونا ٹیسٹ کے نمونے لینے کا عمل شروع کردیا گیا تھا جبکہ اب ضلع وسطی میں بھی گھر جاکر کورونا ٹیسٹ کے نمونے لینے کی سہولت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر نصراللہ میمن نے بتایاکہ ضلع وسطی کے تمام علاقوں میں ٹیسٹ ہورہے ہیں۔گھرگھر جاکر ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، ڈی ایچ او سینٹرل کے دفتر میں بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، مائلڈ سمپٹمس والے کورونا کے مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر نصر اللہ

مزید :

صفحہ آخر -