گھوٹکی،زخمی ملزم ہسپتال لانے پر ہنگامہ آرائی،200سے زائد ا فراد کیخلاف2 مقدمات درج

گھوٹکی،زخمی ملزم ہسپتال لانے پر ہنگامہ آرائی،200سے زائد ا فراد کیخلاف2 ...

  

گھوٹکی(این این آئی)سندھ کے ضلع گھوٹکی کے تحصیل ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کے بعد 2 الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کے زخمی ہونے کے بعد اسے ہسپتال لانے پر ہنگامہ آرائی کی گئی تھی۔گھوٹکی پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں، پہلا مقدمہ ایم ایس ڈہرکی کی مدعیت میں 250 افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں پتھراو، توڑ پھوڑ، فائرنگ، مریضوں کو ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔دوسرا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 48 نامزد سمیت 200 افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں ملزم کو چھڑوانے، پولیس اہلکار کو زخمی کرنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزم شبیر سے غیر قانونی پستول برآمد ہوا تھا جبکہ ملزم کیخلاف دیگر جرائم کے مقدمات بھی درج تھے۔ملزم کے ورثاء نے پولیس کیخلاف گزشتہ روز ہسپتال میں احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

ہسپتال ہنگامہ آرائی

مزید :

صفحہ آخر -