حکومت نے ہتھیار ہی ڈالنے تھے تو مافیا سے لڑنے کا اعلان کیوں کیا:مسلم لیگ (ن) 

حکومت نے ہتھیار ہی ڈالنے تھے تو مافیا سے لڑنے کا اعلان کیوں کیا:مسلم لیگ (ن) 

  

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پیٹرول مہنگا کرکے غریبوں پر مہنگائی کا نیا بم پھوڑ دیاہے،یکمشت 25 روپے اضافہ سے آئل مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا،حکومت نے ہتھیار ہی ڈالنے تھے تو پھر مافیا سے لڑنے کا اعلان کیوں کیا،پہلے مصنوئی قلت سے عوام کو تنگ کروایا گیا تا کہ پیٹرول دوبارہ مہنگا کیا جا سکے،لگ رہا ہے جسے آٹا،چینی،آئل اور بجلی مافیاز مل کر یہ حکومت چلارہے ہیں،مافیاز کو لگام دینے کا اعلان کرنے والوں کو ہر مافیا کے سامنے جھکنا پڑا،تبدیلی سرکار کے عوام کو ریلیف دینے کے سب دعوے ہوا میں اڑگئے،غریب آدمی کی زندگی سہل ہونے کے بجائے دن بہ دن اور کٹھن ہوتی جا رہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقے میں کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کبھی آٹے کبھی چینی اور کبھی پٹرول کا بحران نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں،انتقامی کارروائی نوازشریف سے حمزہ شہباز تک تاحال جاری ہے حکومت نے دو سال تک کوئی کام نہ کیا،عدلیہ کہتی ہے احتساب کے نام پر ملک کی تباہی ہو رہی ہے۔

مسلم لیگ ن

مزید :

صفحہ آخر -