جمس ہسپتال میں جنرل او پی ڈی سمیت لیبارٹری اور دیگر شعبے تین ماہ سے بند
جیکب آباد(این این آئی) جیکب آباد کے جمس ہسپتال میں کورونا کے باعث جنرل او پی ڈی سمیت لیبارٹری اور دیگر شعبے تین ماہ سے بند،ڈاکٹرز کو جمس میں کورونا کا خوف جبکہ نجی کلینک پر دھڑا دھڑ مریضوں کا بے خوف معائنہ کرنے لگے ڈائریکٹر اور ایچ آر آفس کے محدود تمام معاملات اسسٹنٹ کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے تین ماہ سے او پی ڈی، لیبارٹری، امراض چشم، جلد،نیورو، آرتھوپیڈک، ای این ٹی، زچگی، ڈینٹل کا شعبہ تین ماہ سے بند ہے ہسپتال میں فزیشن تک موجود نہیں کورونا کے خوف سے جمس میں کام نہ کرنے والے ماہر ڈاکٹر اپنی ذاتی کلینکس پر مریضوں کادھڑا دھڑ معائنہ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ڈائریکٹر جمس اور ایچ آر کورونا کے خود سے اپنی آفیس تک محدود ہو گئے ہیں ہسپتال کے تما معاملات اسسٹنٹ کے حوالے کر دیئے گئے ہیں جبکہ جمس کی گائناکالاجسٹ سول ہسپتال جیکب آباد میں قائم سرکاری بنگلے میں پرائیوٹ کلینک چلا رہی ہیں جمس میں زچگی کے شعبہ کی سربراہ خود جمس نہیں آتی میڈیکل آفیسر سے کام لیا جاتا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جمس ڈاکٹر عبدالواحد ٹگڑ سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔