ریاض،ایک اور خاندان کے 21 افراد کرونا وائرس کا شکار

ریاض،ایک اور خاندان کے 21 افراد کرونا وائرس کا شکار

  

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں ایک اور خاندان کے 21 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، خاندان کی ایک خاتون کی بے احتیاطی کی وجہ سے یہ صورتحال پیش آئی۔سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ دنوں جو مریض آئے ان میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 21 افراد شامل تھے جو محض معمولی غلطی کی وجہ سے اس وبائی مرض کا شکار ہوئے۔خاندان میں معمر افراد بھی شامل تھے جو کرونا کا شکار ہوئے، ایک خاتون کی جانب سے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے خاندان کے دیگر افراد تک یہ وائرس فوری طور پرمنتقل ہو گیا۔

کرونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -