پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوتا ہے: اجمل خان وزیر 

پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوتا ہے: اجمل خان وزیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں کو تمام تر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں,صوبے کے تمام ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز اور طبی عملہ دن رات ایک کرکے کورونا مریضوں کی زندگیوں کو بچانے میں مصروف ہے۔مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے اتوار کے روز خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں کرونا مریضوں کے لیے فراہم علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا.اجمل وزیر کو اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کرونا وباء کے دوران ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا.مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبائی حکومت کی تمام توجہ ہسپتالوں کی استعداد بڑھانے پر مرکوز ہے,ہسپتالوں کو جولائی کے آخر تک مزید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ کرونا مریضوں کے لیے ایچ ڈی یوزبیڈز اور آئی سی یو بیڈز کی تعداد گزشتہ کچھ عرصے کے دوران تیزی سے بڑھائی گئی ہے جبکہ اگلے ماہ کے اختتام تک اس میں مزید اضافہ ہوگا۔انھوں نے کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وباء کے دوران ڈاکٹرز مسیحائی کے اس شعبے کا حق ادا کررہے ہیں اورکرونا سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں،ڈاکٹرز موجودہ صورتحال میں ہیروز ہیں،انشاء اللہ جلد ہی اس مشکل وقت سے قوم نکل آئے گی۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں کیونکہ اس وائرس کا نہ تو کوئی علاج ہے نہ دوااسلئے اپنی صحت و زندگی کی خاطر عوام کو احتیاط کی راہ اختیار کرتے ہوئے حکومت کی بتائے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے اس موقع پر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

مزید :

صفحہ اول -