حکومت اور اتحادی آمنے سامنے، ایک ہی رات میں 2 عشایئے ، ق لیگ نے بھی اسلام آباد میں بیٹھک سجائے رکھی

حکومت اور اتحادی آمنے سامنے، ایک ہی رات میں 2 عشایئے ، ق لیگ نے بھی اسلام آباد ...
حکومت اور اتحادی آمنے سامنے، ایک ہی رات میں 2 عشایئے ، ق لیگ نے بھی اسلام آباد میں بیٹھک سجائے رکھی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت اوراس کی اتحادی جماعت (ق) لیگ آمنے سامنے آگئے، وفاقی دارالحکومت میں سیاسی گرما گرمی رہی، حکومت اور اتحادی جماعت کی طرف سے ایک ہی رات 2 عشایے دیے گئے۔

ایک طرف وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ دیا ہے تو وہیں مسلم لیگ (ق) نے بھی اتحادی جماعتوں سمیت آزاد ارکان اسمبلی کو عشائیہ دیا۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی طرف منسٹر انکلیو میں اپنی رہائش گاہ پر دیے گئے عشائیہ میں (ق) لیگ کے چوہدری مونس الٰہی، چوہدری سالک حسین، چوہدری حسین الٰہی، آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی، بلوچستان عوامی پارٹی کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال، خالد مگسی،احسان اللہ ریکی، اسرار ترین، روبینہ عرفان جب کہ جی ڈی اے سے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا شریک ہوئیں۔

مزید :

قومی -