عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی

عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی
عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے یہ یقین دہانی حکومتی اوراتحادی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیہ میں کرائی گئی ہے۔ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ بجٹ منظوری کے وقت اپنی حاضری یقینی بنائیں،عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے لہذا سب کو اظہاررائے کی آزادی ہے، حکومت اپنے تمام اتحادی جماعتوں کوساتھ لے کر چلےگی، کورونا کے باعث ملکی معیشت کونقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت مستحکم کرنے پربھرپورتوجہ دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے کم ملاقاتیں ہوئیں تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی اور اتحادی اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے حکومت نے مؤثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پہلے دن سے لاک ڈاؤن کے خلاف تھا،کورونا صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا۔ انہوں نےکہا کہ آج پوری دنیا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ شدید مالی مشکلات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کا بجٹ مشکل ترین مالی حالات میں پیش ہوا، اصلاحات کاعمل صبر آزما کام ہے،دنیا میں کہیں بھی اصلاحات کا عمل آسان نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اصلاحات کا مطلب ’اسٹیٹس کو‘ کے خلاف جنگ ہے۔

مزید :

قومی -