سٹاک ایکسچینج حملہ ، دو دہشتگرد مین گیٹ پر ہی مارے گئے لیکن ہال تک پہنچنے والے دہشتگرد کس حال میں تھے؟ فیصل ایدھی نے بتادیا

سٹاک ایکسچینج حملہ ، دو دہشتگرد مین گیٹ پر ہی مارے گئے لیکن ہال تک پہنچنے ...
سٹاک ایکسچینج حملہ ، دو دہشتگرد مین گیٹ پر ہی مارے گئے لیکن ہال تک پہنچنے والے دہشتگرد کس حال میں تھے؟ فیصل ایدھی نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بناد یا گیا اور ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بتایا کہ گیٹ کے قریب ہی گاڑی چھوڑ کر انہوں نے چیک پوسٹ کی طرف دستی بم پھینکا جس کے بعد سیکیورٹی گارڈز نے بروقت کارروائی کی ، اس صورتحال میں پولیس کیساتھ آمنا سامنا ہونے پر دو حملہ آور مین گیٹ پر ہی مارے گئے جبک اندر پہنچنے والے دو حملہ آور بھی زخمی تھے ، حملہ آوروں کی تعداد کے بارے میں سوال پر انہوں نے بتایا کہ کہا جارہاہے کہ چار حملہ آو ر تھے ۔ 

دوسری طرف جیونیوز کے مطابق دستی بم حملے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جس کا فائدہ اٹھاتےہوئے چاروں دہشتگرد اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن فورسز کی کارروائی کو دیکھتے ہوئے دو فوری واپس آگئے اور گیٹ پر سیکیورٹی فورسز کو روکنے کی کوشش کی ۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوابی کارروائی کا سامنا ہونے پر دو حملہ آوروں نے گیٹ پر ہی پوزیشن سنبھال لی اور جوابی کارروائی کی جبکہ  دو نے پارکنگ کے ذریعے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی ، ان لوگوں نے شاید جوابی کارروائی ہونے پر اپنی گاڑی کا سہارا بھی لیا یا شاید بھاگنے کی کوشش کی کیونکہ دہشتگردوں کے زیر استعمال گاڑی پر بھی گولیوں کے نشانات ہیں۔ 

یادر ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی حدود میں حملے کی کوشش کرنیوالے چاروں دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان سے مقابلے میں چار سیکیورٹی گارڈ اور ایک پولیس کا سب انسپکٹر شہید ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں کم ازکم سات افراد زخمی ہوئے ہیں جو سول ہسپتال میں منتقل کیے گئے جس کی تصدیق ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر نے کی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک افسر کی شہادت کے علاوہ پولیس کا ایک آفیشل زخمی بھی ہے ، پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں چار دہشتگرد شامل ہیں، وہ دستی بم حملے کے بعد پارکنگ کے ذریعے اندر جانے کی کوشش کررہے تھے،  دہشتگرد  کار میں آئے اور ان کے قبضے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی تحویل میں لے لیاگیا،  آج کاروباری ہفتے کا پہلا دن ہے ، دو ہزار کے قریب لوگ موجود تھے ،سندھ رینجرز کے مطابق سٹاک ایکسچینج حملے میں ملوث تمام افراد افراد مارے جاچکے ہیں، کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔سٹاک ایکسچینج کے اعلامیہ کے مطابق حملہ  پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کمپائونڈ میں کیا گیا، صورتحال کنٹرول میں ہے ،  تفصیلی صورتحال سے کچھ دیر بعد آگاہ کیا جائے گا۔ 

مزید :

قومی -