گورنر سندھ ، ثانیہ نشتر اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ بشیر فاروقی قادری آج عمرکوٹ کا دورہ اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے لنگر خانے کا افتتاح بھی کریں گے
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )گورنر سندھ اور احساس پروگرام کی انچارج ثانیہ نشتر اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کےسربراہ بشیرفاروقی قادری آج پیر کے روزعمرکوٹ کا دورہ کرینگے اور گورنرسندھ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کےلنگر خانے کاافتتاح بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ،وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کی انچارج ثانیہ نشتر اورسیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی بشیرفاروق قادری آج پیر کے روز 29 جون کو عمرکوٹ کا دورہ کرینگے اور اس دوران وہ روحل بس سٹینڈ کے سامنے ماروی گراؤنڈ میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے قائم کردہ لنگر خانے کا افتتاح کریں گے۔
اس موقع پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ عمرکوٹ ضلع کے انچارج محمد طفیل قادری،سماجی رہنما حاجی مجیب قائم خانی اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی موجود ہوگی اس ضمن میں انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے اور انہوں نے بھرپورتیاریوں کا آغاز کردیا گیاہے ۔
اس موقع پر گورنر سندھ میڈیا ٹاک بھی کرینگے گورنر سندھ کےہمراہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ،تحریک انصاف کے اقلیتی ایم این اے لال مالھی بھی ہمراہ ہونگے ۔