سٹاک ایکس چینج پر حملے میں 2 دہشتگردوں کو پولیس اورسکیورٹی گارڈز نے ہلاک کیا،2 رینجرز کے سنائپرز کانشانہ بنے،نجی ٹی وی کادعویٰ

سٹاک ایکس چینج پر حملے میں 2 دہشتگردوں کو پولیس اورسکیورٹی گارڈز نے ہلاک ...
سٹاک ایکس چینج پر حملے میں 2 دہشتگردوں کو پولیس اورسکیورٹی گارڈز نے ہلاک کیا،2 رینجرز کے سنائپرز کانشانہ بنے،نجی ٹی وی کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سٹاک ایکس چینج پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی،پولیس اور رینجرز کی بروقت کاررروائی سے چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا،2 دہشتگردوں کو پولیس اہلکاروں اور سکیورٹی گارڈز نے ملکر مقابلے میں ہلاک کیا جبکہ 2 دہشتگردو ں کو بلندی پر بیٹھے رینجرز کے سنائپرز نے نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح پاکستان سٹاک ایکس چینج پردہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار پانچ سکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے جبکہ حملے میں ملوث چاروں دہشتگردمارے گئے۔
نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ 2 دہشتگردوں کو پولیس اہلکاروں اور سکیورٹی گارڈز نے ملکر مقابلے میں ہلاک کیا جبکہ 2 دہشتگردو ں کو بلندی پر بیٹھے رینجرز کے سنائپرز نے نشانہ بنایا۔