دبئی: پاکستانی بزنس مین عمر فاروق کی طرف سے مستحق افراد کے لیے31 ہوائی ٹکٹوں کی فراہمی

دبئی: پاکستانی بزنس مین عمر فاروق کی طرف سے مستحق افراد کے لیے31 ہوائی ٹکٹوں ...
دبئی: پاکستانی بزنس مین عمر فاروق کی طرف سے مستحق افراد کے لیے31 ہوائی ٹکٹوں کی فراہمی

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) کورونا وبا اور لاک ڈاﺅن کے دوران امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوانے اور ان کی ہر ممکن امداد کے لئے مختلف اداروں اور افراد نے انفرادی اور اجتماعی طور پر بہت کام کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستانی والنٹیئرز گروپ کے فاﺅنڈر ممبر فہد اسد نے ایک پاکستانی بزنس مین عمر فاروق کے ہمراہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی سے ملاقات کی اور اپنی طرف سے 31 سے زائد مستحق لوگوں کو وطن بھجوانے کے لیے زاد راہ جمع کروایا جس پر قونصل جنرل نے عمر فاروق کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا اور کہا کہ عمر فاروق جیسے لوگوں کو خدمت خلق کے کاموں کے لیے آگے آنا چاہیے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہوسکے۔

پی ٹی آئی کی انفارشمین سیکرٹری یاسمین کنول نے بتایا کہ پاکستانی والنٹیئرز نے پہلے بھی امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مثالی کام کیا ہے جبکہ خدمت خلق کا یہ مشن دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -