پوری قوم کواپنے بہادرجوانوں پرفخرہے،وزیراعظم عمران خان کی سٹاک ایکس چینج پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت

پوری قوم کواپنے بہادرجوانوں پرفخرہے،وزیراعظم عمران خان کی سٹاک ایکس چینج ...
پوری قوم کواپنے بہادرجوانوں پرفخرہے،وزیراعظم عمران خان کی سٹاک ایکس چینج پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سٹاک ایکس چینج پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے دشمن کامقابلہ کیااورحملہ ناکام بنایا۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ پوری قوم کواپنے بہادرجوانوں پرفخرہے،انہوں نے کہاکہ شہداکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ آج صبح پاکستان سٹاک ایکس چینج پرچار دہشتگردوں نے حملہ کیا،حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -