پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی
پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی، یہ ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی طرف سے مبینہ طور پر قبول کی گئی ۔

بتایاگیا ہے کہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بی ایل اے نے کہا کہ ان کے  خود کش بمباروں پر مبنی مجید بریگیڈ نے حملہ کیا ۔

ہکال میڈیا کے نام پر مبنی ایک اور ٹوئٹر ہینڈل نے بھی یہی اعلان کیا کہ "  مجید بریگیڈ نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا"

عرب میڈیا سے وابستہ ثنا جمال نے لکھا کہ بی ایل اے ذمہ داری قبول کررہی ہے ، سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور مار دیئے ، عالمی طور پر دہشتگرد تنظیم اور بھارت کے فنڈز پر چلنے والی بی ایل اے کا خاتمہ لازمی ہے ، بہت زیادہ لوگوں نے اپنی جانیں قربان کردیں"

مزید :

قومی -