یہ شخص مجھے 12 ،13 دن سے تنگ کررہا ہے ،خواجہ آصف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران فوادچودھری کی مداخلت پر برہم

یہ شخص مجھے 12 ،13 دن سے تنگ کررہا ہے ،خواجہ آصف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے ...
یہ شخص مجھے 12 ،13 دن سے تنگ کررہا ہے ،خواجہ آصف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران فوادچودھری کی مداخلت پر برہم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کے دوران فواد چودھری کی مداخلت پر برہم ہو گئے ،خواجہ آصف نے کہاکہ یہ شخص مجھے 12 ،13 دن سے تنگ کررہا ہے،خاموش رہیں ورنہ یہاں وہ کہوں گا کہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے،لیگی رہنما خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یک دم بڑھا دی گئیں ،تقریرکے دوران فوادچودھری کی مداخلت پر خواجہ آصف برہم ہو گئے ،انہوں نے کہاکہ خاموش رہیں ورنہ یہاں وہ کہوں گا کہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

اس پر فواد چودھری نے کہاکہ آپ کو بھی سیالکوٹ میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ،خواجہ آصف نے کہاکہ یہ شخص مجھے 12 ،13 دن سے تنگ کررہا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -