عمران خان آیا ہی نوٹس لینے کیلئے ہے،شور مچالو،سڑکوں پر آجاوَ، ہم نظریے کا سودا نہیں کریں گے،شاہ محمود قریشی

عمران خان آیا ہی نوٹس لینے کیلئے ہے،شور مچالو،سڑکوں پر آجاوَ، ہم نظریے کا ...
عمران خان آیا ہی نوٹس لینے کیلئے ہے،شور مچالو،سڑکوں پر آجاوَ، ہم نظریے کا سودا نہیں کریں گے،شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بجٹ سیشن کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہاکہ کل ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا عمران خان استعفیٰ دے دیں،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان تمہارے کہنے پر استعفیٰ دے دیں؟،تم ملک لوٹو عمران خان نوٹس لینا بند کردے؟،عمران خان آیا ہی نوٹس لینے کیلئے ہے،شور مچالو،سڑکوں پر آجاوَ، ہم نظریے کا سودا نہیں کریں گے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسمبلی فلور پر تقریر کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن سے سوال ہے جب مرادسعید تقریر کرتے ہیں آپ بھاگ کیوں جاتے ہیں؟۔ہم عمران خان اور ان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں،قوم سن لے عمران خان ایک مقصد کیلئے آئے ہیں،اتحادی جماعتوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،100جتن کرلیے لیکن چٹان کی طرح قائم ہیں،ہم اپنے نظریے کا سودا نہیں کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ تو کہتے تھے ہم بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے،یہ تو کہتے تھے حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ چکی ہیں،پہلی بار پیپلزپارٹی والے ن لیگ کو کہہ رہے ہیں معافی مانگ لو۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -