سنتھیارچی کی درخواست مشکوک اور بظاہربدنیتی پر مبنی ہے،پولیس نے امریکی خاتون کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب عدالت میں جمع کرادیا

سنتھیارچی کی درخواست مشکوک اور بظاہربدنیتی پر مبنی ہے،پولیس نے امریکی خاتون ...
سنتھیارچی کی درخواست مشکوک اور بظاہربدنیتی پر مبنی ہے،پولیس نے امریکی خاتون کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب عدالت میں جمع کرادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادپولیس نے سنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب سیشن کورٹ میں جمع کرادیا،پولیس نے اپنی رپورٹ میں رحمان ملک کوالزامات سے بری الذمہ قراردیدیا،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سنتھیارچی کی درخواست مشکوک اور بظاہربدنیتی پر مبنی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد پولیس نے سنتھیارچی کی درخواست پر رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکارکردیااورسنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرجواب عدالت میں جمع کرادیا۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں رحمان ملک کوالزامات سے بری الذمہ قراردیدیا،پولیس رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سنتھیارچی کی درخواست مشکوک اور بظاہربدنیتی پر مبنی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -