مصری شاہ پولیس کی بڑی کارروائی، سوشل میڈیا کے ذریعے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا گینگ گرفتار

مصری شاہ پولیس کی بڑی کارروائی، سوشل میڈیا کے ذریعے پتنگ بازی کا سامان فروخت ...
مصری شاہ پولیس کی بڑی کارروائی، سوشل میڈیا کے ذریعے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا گینگ گرفتار

  

لاہور(خبر نگار) مصری شاہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی سٹی ڈویژن رضا صفدر کاظمی کے مطابق مصری شاہ پولیس کے ٹی اے ایس آئی عمران نواز نے سوشل میڈیا کے ذریعے پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والے لاہور کے سب سے بڑے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی سٹی ڈویژن رضا صفدر کاظمی کے مطابق ملزمان محسن، شہباز، قیصر اور نعیم ہزاروں روپے مالیت کی پتنگوں اور پتنگ بازی کے سامان کے ساتھ گرفتار کیے گئے ہیں۔

ایس پی کے مطابق ملزمان فیس بک کے ذریعے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے پتنگ بازی کا سامان خرید کر لاہور میں فروخت کرتے تھے۔سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید نے ایس ایچ او مصری شاہ اور ان کی ٹیم کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -