دھرنے کے دوران پی ٹی آئی ورکرز کے جاں بحق ہونے کاکیس،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کاحکم

دھرنے کے دوران پی ٹی آئی ورکرز کے جاں بحق ہونے کاکیس،وزیر خارجہ شاہ محمود ...
دھرنے کے دوران پی ٹی آئی ورکرز کے جاں بحق ہونے کاکیس،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی دھرنے کے دوران پولیس تشدد سے پی ٹی آئی ورکرز کے جاں بحق ہونے کے کیس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی دھرنے کے دوران پولیس تشدد سے پی ٹی آئی ورکرز کے جاں بحق ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی،نوازشریف کیخلاف اخراج مقدمہ پر شاہ محمود قریشی نے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا۔
عدالت نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ مدعی کی جانب سے کیس کو بلاوجہ طول دیا جا رہاہے،عدالت نے سماعت13 جولائی تک ملتوی کردی ۔