دہشتگردپاکستان کی معیشت کونقصان پہنچاناچاہتے تھے،مگر وہ اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہ ہوسکے،ڈی جی رینجرز سندھ

دہشتگردپاکستان کی معیشت کونقصان پہنچاناچاہتے تھے،مگر وہ اپنے کسی بھی ہدف ...
دہشتگردپاکستان کی معیشت کونقصان پہنچاناچاہتے تھے،مگر وہ اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہ ہوسکے،ڈی جی رینجرز سندھ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے کہاہے کہ دہشتگرداندرداخل ہوکریرغمال بنانے کامنصوبہ رکھتے تھے،دہشتگردوں سے کھانے پینے کی اشیابھی ملی ہیں،دہشتگردپاکستان کی معیشت کونقصان پہنچاناچاہتے تھے،دہشتگرداپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہ ہوسکے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سٹاک ایکس چینج کی عمارت پر 10 بجکر02 منٹ پرفائرنگ کی گئی،10 بجکر 10 منٹ پرواقعہ کااختتام ہوگیا،4 دہشتگردوں نے اندرداخل ہونے کی کوشش کی،8 منٹ میں چاروں دہشتگردوں کوماردیاگیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے کہاکہ دہشتگردوں نے سیدھی گولیاں چلائیں،پہلی انٹرنس میں 2 دہشتگردوں کوماردیاگیا،دہشتگردعمارت کے اندرداخل نہ ہوسکے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے کچھ شہری بھی زخمی ہوئے،رینجرزاورپولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کامقابلہ کیا۔

میجرجنرل عمر بخاری نے کہاکہ دہشتگرداندرداخل ہوکریرغمال بنانے کامنصوبہ رکھتے تھے،دہشتگردوں سے کھانے پینے کی اشیابھی ملی ہیں،دہشتگردپاکستان کی معیشت کونقصان پہنچاناچاہتے تھے،دہشتگرداپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہ ہوسکے،ڈیڑھ سال سے شہرقائدمیں دہشتگردی کاکوئی واقعہ نہیں ہوا،ڈی جی رینجرز سندھ نے کہاکہ "را"کی بوکھلاہٹ آپ سب کےسامنے ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے کہاکہ سٹاک ایکس چینج میں معمول کےمطابق کام جاری ہے ،سٹاک ایکس چینج پرحملے کی تفصیلی تحقیقات کریں گے،میجرجنرل عمر بخاری نے کہاکہ سٹاک ایکس چینج میں ایک ہزارسے زائدعملہ ہے،ہمیں اپنے سیکیورٹی اداروں پرفخرہوناچاہئے۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے کہاکہ اس حملے اورچینی قونصلیٹ پرحملے میں مماثلت ہے،سلیپرسیلز کے بغیر ایساحملہ کرناناممکن ہے،دہشتگردتنظیموں اورسلیپرسیلزکانیکسزبن رہاہے،ڈہرچیزسے واقف ہیں کیاہورہاہے اورکیانیکسزبن رہاہے،انہوں نے کہاکہ25 منٹ میں سٹاک ایکس چینج کی عمارت کوکلیئرکردیاگیا،دہشتگردکراچی کی رونقیں خراب کرناچاہتے ہیں،سرمایہ کاروں کااعتمادمزیدبحال ہوا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -