کیا صرف حکومتی مدت پوری کرنا ضروری ہے؟ اہم ترین اتحادی ق لیگ نے وزیراعظم کو زوردار جھٹکا دیدیا

کیا صرف حکومتی مدت پوری کرنا ضروری ہے؟ اہم ترین اتحادی ق لیگ نے وزیراعظم کو ...
کیا صرف حکومتی مدت پوری کرنا ضروری ہے؟ اہم ترین اتحادی ق لیگ نے وزیراعظم کو زوردار جھٹکا دیدیا

  

اسلام آباد، لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ شام اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور اتحادی اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور تقرب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ " حکومت کہیں نہیں جا رہی‘ اپنی مدت پوری کرے گی‘اگلے 5سال بھی ہمارے ہیں ‘ موجودہ حالات میں ہمارے سواکوئی چوائس نہیں"۔ان کے اس بیان پر اب حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے بھی سوال اٹھادیا۔

ٹوئٹر پرمونس الٰہی نے لکھا کہ " پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔ وزیر اعظم عمران خان کا کل بیان۔ مگر کیا صرف مدت پوری کرنا زیادہ ضروری ہے یا عوام سے کیے وعدے پورے کرنا؟".

انہوں نے صرف یہ بیان ٹوئٹر پر نہیں دیا بلکہ ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ بھی کیا۔

ان کے اس بیان پر طارق مجید نے لکھا کہ "چوہدری مونس الٰہی صاحب نے میڈیا کے سامنے کہا تھا کہ ہمیں وزارت کی ضرورت نہیں ہے ہم نے عوام کے حقوق کی بات کی ہے عوام کے کاموں کی بات کی ہے تو آپ کو تکلیف ہوگی"

مزید :

قومی -