قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ منظورکرلیا ، اپوزیشن کاشورشرابہ،ووٹنگ میں بی این پی مینگل کے 2 ارکان نے اپوزیشن کاساتھ دیا

قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ منظورکرلیا ، اپوزیشن کاشورشرابہ،ووٹنگ میں بی این ...
قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ منظورکرلیا ، اپوزیشن کاشورشرابہ،ووٹنگ میں بی این پی مینگل کے 2 ارکان نے اپوزیشن کاساتھ دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ منظورکرلیا ، ووٹنگ میں بی این پی مینگل کے 2 ارکان نے اپوزیشن کاساتھ دیا،بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن نے شورشرابہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،وزیراعظم عمران خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے،وفاقی وزیرحماداظہرفنانس بل منظوری کیلئے پیش کیا،قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ منظورکرلیا،قومی اسمبلی میں نئے سال کا وفاقی بجٹ کثرت رائے سے منظور کیاگیا،قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی کوئی تجویز منظور نہ ہوسکی،بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن نے خوب شورشرابہ کیا،ووٹنگ میں بی این پی مینگل کے 2 ارکان نے اپوزیشن کاساتھ دیا۔

اپوزیشن ارکان کی جانب سے پلے کارڈزلہرانے پرسپیکرکااظہاربرہمی کیا،سپیکر نے کہاکہ پلے کارڈزقواعد کی خلاف ورزی ہیں،ان کوہٹایاجائے،بجٹ کی منظوری کے بعد سپیکر اسد قیصر نے اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا، بجٹ کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی ایوان سے اٹھ کر چلے گئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -