کراچی حملہ لیکن پہلے سے کوئی الرٹ تھا یا نہیں؟ چیئرمین پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

کراچی حملہ لیکن پہلے سے کوئی الرٹ تھا یا نہیں؟ چیئرمین پاکستان سٹاک ایکسچینج ...
کراچی حملہ لیکن پہلے سے کوئی الرٹ تھا یا نہیں؟ چیئرمین پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سٹاک ایکسچینج میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا اور اب چیئرمین پاکستان سٹاک ایکسچینج  نے انکشاف کیا ہے کہ   حملے کے بارے میں سکیورٹی ایجنسیز نے وقت سے پہلے الرٹ کردیا تھا۔

اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان سٹاک ایکسچینج سلمان مہدی نے کہا کہ   الرٹ ملنے کی وجہ سے ہم نے سکیورٹی اقدامات لیے رکھے تھے، سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گروں کے حملے کو ناکام بنایا ، سیکیورٹی اہل کاروں نے دہشت گردوں کو گیٹ کے اندر تک داخل نہ ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ  شہید ہونے والے پولیس اور سکیورٹی گاڑدز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -