معیشت اتنی خراب ہوگئی ہے کہ حالات حکومت کے بس سے باہرہیں،مراد علی شاہ

معیشت اتنی خراب ہوگئی ہے کہ حالات حکومت کے بس سے باہرہیں،مراد علی شاہ
معیشت اتنی خراب ہوگئی ہے کہ حالات حکومت کے بس سے باہرہیں،مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ معیشت اتنی خراب ہوگئی ہے کہ حالات حکومت کے بس سے باہرہیں،عوام پرپٹرول بم گراکرانتہاکردی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ نومبر،دسمبرمیں وفاق سے کہاٹڈی دل مسئلے کوسنجیدہ لیں،ہمارے کہنے پرٹڈی دل کیخلاف نیشنل ایکشن پلان بنا،وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ وفاق سے کہاہم مکمل تعاون کرنے کیلئے تیارہیں،ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے57 ٹیمیں بنائی گئیں ۔
مرادعلی شاہ نے کہاکہ معیشت اتنی خراب ہوگئی ہے کہ حالات حکومت کے بس سے باہرہیں،عوام پرپٹرول بم گراکرانتہاکردی گئی،انہوں نے کہاکہ عوام پربوجھ ڈال دیاگیا،کیونکہ سکون توایک جگہ ہی ملناہے،مشیرخزانہ کاانٹرویوسناتھا کہ عوام پربوجھ نہیں ڈالیں گے۔