سیکیورٹی اداروں کے پاس حملوں کی اطلاع ہوتی ہے ،حملہ کہاں ہوگا یہ بتا نا مشکل ہے، وزیرداخلہ اعجاز شاہ

سیکیورٹی اداروں کے پاس حملوں کی اطلاع ہوتی ہے ،حملہ کہاں ہوگا یہ بتا نا مشکل ...
سیکیورٹی اداروں کے پاس حملوں کی اطلاع ہوتی ہے ،حملہ کہاں ہوگا یہ بتا نا مشکل ہے، وزیرداخلہ اعجاز شاہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ سیکیورٹی اداروں کے پاس حملوں کی اطلاع ہوتی ہے ،حملہ کہاں ہوگا یہ بتا نا مشکل ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر متوقع حملے کو ناکام بنایا، سیکیورٹی اداروں کو حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جان پر کھیل کر حملہ ناکام بنایا۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کاکہناتھا کہ حملے کی تحقیقات ہوں گی اور ماسٹر مائنڈ تک ضرور پہنچیں گے،بھارت کے حملے میں ملوث ہونے سے متعلق کچھ کہناقبل ازوقت ہے، معاملے پر تحقیقات ہو رہی ہیں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -