گورنر سندھ عمران اسماعیل نے احساس پروگرام اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عمر کوٹ میں لنگر خانے کا افتتاح کردیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے احساس پروگرام اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ...
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے احساس پروگرام اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عمر کوٹ میں لنگر خانے کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکہا ہےکہ اپوزیشن چاہے جتنا شور مچالے ملک میں جاری احتساب کا عمل نہیں رکے گا ، اپوزیشن خود منتشر ہے ایک لیڈر  لندن بیٹھا  ہواہے جبکہ اپوزیشن لیڈر ملک شیر بن کرآئےتھے مگر آج اپوزیشن لیڈر معلوم نہیں کہاں بھاگے ہوئےہیں ۔ اپوزیشن لیڈر کو عجیب کوروناہےکہ اب ڈاکٹرزنے اپوزیشن لیڈرکو صحتیاب ہونےکے بعد     مزیدچارہفتے آرام کاکہاہے ، شائد اپوزیشن  لیڈر کو  نیب سے خطرہ ، نیب بلاتی رہے گی ۔

  وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے وزیراعظم عمران پاکستان کو حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں بسنے والے غریبوں کا بہت دکھ درد اوراحساس ہے  وفاقی حکومت  ملک بھر میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی  مدد سے غریبوں کےلیے لنگر خانے کھولے جارہے ہیں ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آج عمرکوٹ میں وفاقی حکومت کےاحساس پروگرام  اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عمرکوٹ میں  لنگر خانے کے افتتاح کےموقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا کےمختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن چاہیے جتنا چیخیں چلائے ملک میں جاری احتساب کا عمل نہیں رکےگا اپوزیشن چاہیے جتنی اے پی سی بلالے موجودہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے تحریک انصاف کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرےگی گورنر سندھ نے نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک لیڈر  لندن بیٹھا  ہوا ہے اور دوسری طرف اپوزیشن لیڈر کو عجیب کوروناہے کہ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر مزید چارہفتے آرام کریں معلوم نہیں یہ نیب کورونا تو نہیں ہے اپوزیشن لیڈر جب ملک آئےتھے تو شیربنےہوئےتھے اب معلوم نہیں شیرکہاں ہے ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج ہونے والی دہشت گردی کےحوالے سے کہنا تھا کہ بروقت ریاستی اداروں پولیس رینجرز اور انٹیلیجنس اداروں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ تمام ریاستی اداروں بالخصوص پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں۔  ایک سوال کےجواب میں گورنر سندھ نےکہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردی کےحملے میں بیرونی فیکٹر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے تحقیقات جاری ہے گورنر سندھ نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کی ناراضگی کےحوالے سے کہا کہ تمام اتحادی جماعتیں حکومت کےساتھ ہے جمہوریت میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں کوئی اتحادی جماعت حکومت سے ناراض یا علیحدہ نہیں ہے نہ ہی پارٹی میں کوئی اختلاف ہے ۔

گورنر سندھ نےکہا کہ میں نے چند روز قبل پیرصاحب پگارا سے ملاقات کی اور میں حلفیہ کہہ سکتا ہوں کہ پیرصاحب یا جی ڈی اے سمیت کوئی اتحادی پارٹی وزیراعظم عمران خان سے ناراض نہیں ہے عمرکوٹ میں سوئی گیس اور میرپورخاص تا عمرکوٹ کے مین روڈ ودیگر مسائل کےحوالے سے گورنر سندھ نےکہا کہ وہ جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے عمرکوٹ کےمسائل سے آگاہ کرینگے گورنر سندھ نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کےلنگر خانے کاافتتاح کیا۔