سٹاک ایکسچینج حملہ ، آئی جی سندھ نے دہشتگردوں سے لڑنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے کتنے انعا م کا اعلان کر دیا ؟ جانئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران پاکستا ن سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکا م بنا دیاہے جس پر آئی جی سندھ نے دہشتگردوں سے لڑنے والے اہلکاروں کیلئے 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاو¿س کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ملکی سلامتی اور معیشت پر حملےکے مترادف ہے۔مراد علی شاہ نے پولیس اور رینجرز کی طرف سے بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن عناصر ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید چوکس رہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ آج (پیر) صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔