ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران نے جنرل سلیمانی کے قتل پر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے ہیں اور امریکی صدر کی حوالگی کیلئے انٹرپول کو درخواست کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر 30 امریکیوں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے حوالگی کی درخواست کر دی ہے ، ایران کا موقف ہے کہ یہ تمام افراد بغداد میں جنرل سلیمانی کو ڈرون حملے میں قتل کرنے میں ملوث ہیں ۔
ایرانی پراسیکیوٹر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ اور دیگر 30 امریکی قتل اور دہشتگردی میں ملوث ہیں ، امریکی صدر کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ایران کیس کی پیروی جاری رکھے گا تاہم ایرانی پراسیکیوٹرکی جانب سے ٹرمپ کے علاوہ کسی اور شخصیت کا نام واضح نہیں کیا گیاہے ۔انٹرپول کی جانب سے فی الحال ایران کی اس درخواست پر کسی قسم کا ردعمل جاری نہیں کیا گیاہے ۔
ایرانی پراسیکیوٹر ” القاسمہر“ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ایران نے ٹرمپ اور دیگر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھی درخواست کی ہے ۔
یاد رہے کہ امریکہ نے بغداد میں ایئر پورٹ کے قریب ایک ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایران کی جانب سے بھی شدید رد عمل دیکھنے میں آیا ، جنوری میں ایران نے عراق میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا دعویٰ کیا تھا ۔