سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ،مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ،مریم نواز بھی میدان میں آگئیں
سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ،مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کی حدود میں حملے کی کوشش کرنیوالے چاروں دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان سے مقابلے میں چار سیکیورٹی گارڈ اور ایک پولیس کا سب انسپکٹر شہید ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں کم ازکم سات افراد زخمی ہوئے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شاندار جوابی کارروائی پر مریم نواز نے بھی انہیں داد دے دی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ مٹی کے بہادر بیٹوں کو سلام جنہوں نے دہشت گردی کا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا جو تباہ کن ہوسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس شدت کے حملے کی منصوبہ بندی اور پھر عمل درآمد کیا گیا ،اس بات سے بے چینی ہو رہی ہے ،بری خبر ۔


دوسری جانبڈی جی رینجرز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹا ک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے چاروں دہشتگرد مارے گئے ہیں ،دس بجکر دو منٹ پر دہشت گرد گاڑی میں آئے ،اور 10 بجکر 10 منٹ پرتمام دہشتگردوں کوماردیا، سیکیورٹی فورسز نے 8 منٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ان کا کہناتھا کہ 4 دہشتگردوں نے اندرداخل ہونےکی کوشش کی اوردہشتگردوں نےسیدھی گولیاں چلائیں تاہم پہلی انٹرنس میں 2 دہشتگردوں کوماردیاگیاجس کے باعث دہشتگردعمارت کےاندرداخل نہ ہوسکے۔

مزید :

قومی -