سٹاک ایکسچینج حملہ، پاکستانی ٹی وی چینلز مشکل میں پھنس گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے پر متعدد ٹی وی چینلز کو پیمرا نے نوٹسز جاری کردیے۔
پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے متعدد ٹی وی چینلز کو پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق غیر ذمہ دارانہ کوریج کرنے ، فائرنگ، لاشیں اور اسلحہ کی فوٹیج دکھانے پر اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
پیمرا نے جن چینلز کو نوٹسز جاری کیے ہیں انہیں الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی خلاف ورزی کرنے پر 7 یوم میں جوابداہی کا حکم دیا گیا ہے۔ بصورت دیگر پیمرا قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔