قیامت کی نشانی؟ باپ نے نزلے کی دوائی کے بہانے بیہوش کرکے 19 سالہ بیٹی کی آبرو ریزی کردی

قیامت کی نشانی؟ باپ نے نزلے کی دوائی کے بہانے بیہوش کرکے 19 سالہ بیٹی کی آبرو ...
قیامت کی نشانی؟ باپ نے نزلے کی دوائی کے بہانے بیہوش کرکے 19 سالہ بیٹی کی آبرو ریزی کردی

  

بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک بدطینت باپ نے اپنی بیمار بیٹی کو بیہوشی کی دوائی دے کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

بنگلور سے تعلق رکھنے  والی 19 سالہ لڑکی نے اپنے باپ کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دے دی ہے جس نے حیوان صفت انسان کو گرفتار کرلیا۔

درخواست گزار کے مطابق 23 جون کو اسے بخار اور زکام تھا، اس نے اپنے باپ سے دوائی کیلئے کہا تو اس نے بیہوشی کی دوائی دے دی۔ لڑکی صبح اٹھی تو اس کا باپ اس کے پاس ہی سورہا تھا جس پر اسے احساس ہوا کہ اس کی آبرو ریزی کی گئی ہے۔

19 سالہ لڑکی نے اپنی سوتیلی ماں کو  واقعے کے بارے میں بتایا لیکن اس نے خاموشی اختیار کرلی جس پر لڑکی نے ٹوائلٹ کلینر پی لیا اور تھانے پہنچ گئے۔ درخواست لکھواتے ہوئے ہی لڑکی بیہوش ہوگئی جس پر اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -