ہر وقت اپنے ہمسفر کی خامیوں کی نشاندہی کرنے سے زندگی کم ہوجاتی ہے، سائنسدانوں نے شادی شدہ جوڑوں کو وارننگ دے دی

ہر وقت اپنے ہمسفر کی خامیوں کی نشاندہی کرنے سے زندگی کم ہوجاتی ہے، ...
ہر وقت اپنے ہمسفر کی خامیوں کی نشاندہی کرنے سے زندگی کم ہوجاتی ہے، سائنسدانوں نے شادی شدہ جوڑوں کو وارننگ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض مردوخواتین کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ہمہ وقت اپنے شریک حیات پر تنقید کرتے اور ان میں خامیاں نکالتے رہتے ہیں۔ اب ایسے لوگوں کے لیے سائنسدانوں نے انتہائی سنگین وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق نئی تحقیق کے نتائج میں امریکی ریاست پنسلوانیا کے لیفیٹی کالج کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جن مردوخواتین پر ان کے شریک حیات تنقید کریں اور ان میں خامیاں نکالتے رہیں، ان کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 2ہزار سے زائد مردوخواتین پر تجربات کیے جن کی عمریں 57سے 85سال کے درمیان تھیں۔
سائنسدانوں کے مطابق عمر کے تناسب سے شریک حیات کی اس تنقید اور خامیاں نکالنے کی عادت کا مردوخواتین پر اثر زیادہ ہوتا ہے۔ اگر عمررسیدہ افراد کے ساتھ ان کا شریک حیات یہ سلوک کرے تو ان کے اگلے پانچ سال میں مرجانے کا غالب امکان ہوتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر جمیلا بک والا شریک حیات کی طرف سے مسلسل تنقید اور نکتہ چینی دوسرے فریق کے جسم پر تباہ کن دباﺅ کا سبب بنتی ہے اور ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ایسی تنقید اور نکتہ چینی کے شکار مردوخواتین کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -