ہائی پروفائل لوگوں کا جسم فروشی کا اڈہ پکڑا گیا، 6 لڑکیاں گرفتار
جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے ہائی پروفائل جسم فروش گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 لڑکیوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے شہر جودھپور کی ایک چار منزلہ عمارت کے فلیٹ میں قحبہ خانہ چلایا جارہا تھا۔ یہ ممبئی، دلی اور گجرات تک جسم فروشی کے دھندے میں ملوث گروہ کا اڈہ تھا جہاں پولیس نے کارروائی کی اور 6 لڑکیوں اور 2 گاہکوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اس قحبہ خانے کو صائمہ عرف دپیکا نامی خاتون چلارہی تھی جو کہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ گروہ مختلف شہروں سے لڑکیاں جودھپور میں لا کر ان سے جسم فروشی کراتا تھا۔