آپ کو اپنے بستر کی چادر مہینے میں کتنی مرتبہ دھونی چاہیے؟ ماہرین نے بتادیا

آپ کو اپنے بستر کی چادر مہینے میں کتنی مرتبہ دھونی چاہیے؟ ماہرین نے بتادیا
آپ کو اپنے بستر کی چادر مہینے میں کتنی مرتبہ دھونی چاہیے؟ ماہرین نے بتادیا

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کتنے عرصے بعد اپنی بیڈ شیٹ دھوتے ہیں؟ کنزیومر ایڈووکیسی گروپ ’چوائس‘ نے یہ سوال آسٹریلوی شہریوں سے پوچھا اور اس سروے کے انتہائی دلچسپ نتائج سامنے آئے۔ میل آن لائن کے مطابق کئی لوگ ایسے تھے جنہوں نے ہفتے میں دو بار بیڈ شیٹ دھونے کا بتایا اور کئی ایسے بھی تھے جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ سال میں کہیں ایک بار بیڈ شیٹ دھوتے ہیں۔ میل آن لائن نے بھی یہی سوال اپنی ویب سائٹ پر لوگوں سے پوچھا جہاں 3فیصد نے ہفتے میں دو بار، 50فیصد نے ہفتے میں ایک بار، 33فیصد نے دو ہفتے بعد،12فیصد نے مہینے میں ایک بار اور 1فیصد نے سال میں ایک بار بیڈ شیٹ دھونے کا بتایا۔

چوائس کے سروے میں ایک آدمی نے بتایا کہ ”میرے پاس کنگ سائز بیڈ ہے اور اس پر میں اکیلا ہی سوتا ہوں۔ ایک ہفتہ میں بیڈ کی ایک طرف سوتا ہوں اور دوسرا ہفتہ دوسری طرف۔ اس کے بعد بیڈ شیٹ دھلوا لیتا ہوں۔“ سروے کے دوران ایک ماں بیٹی میں توں تکرار بھی ہو گئی۔ جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا تو بیٹی نے کہا کہ وہ ہفتے بعد بیڈ شیٹ دھوتی ہے لیکن اس کی ماں بضد ہو گئی کہ اسے ہفتے میں دو بار دھونی چاہیے۔سروے کے نتائج کے آخر میں چوائس کے ماہرین نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں لوگوں کو ہفتے میں ایک بار بیڈ شیٹ اور تکیوں کے غلاف دھونے چاہئیں۔ بیڈ شیٹ اور تکیوں پر پڑنے والی دھول مٹی، مردہ انسانی خلیے اور پسینے وغیرہ کی بو ہفتے میں اتنی ہو جاتی ہے کہ اسے دھولینا ضروری ہوجاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -