جیک ما اب چین کے امیر ترین آدمی نہیں رہے، ان کی جگہ پونی ما نے لے لی، یہ کون ہیں؟ آپ بھی زندگی کی دلچسپ کہانی جانئے

جیک ما اب چین کے امیر ترین آدمی نہیں رہے، ان کی جگہ پونی ما نے لے لی، یہ کون ...
جیک ما اب چین کے امیر ترین آدمی نہیں رہے، ان کی جگہ پونی ما نے لے لی، یہ کون ہیں؟ آپ بھی زندگی کی دلچسپ کہانی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) علی بابا گروپ کے شریک بانی جیک ما طویل عرصے تک چین کے امیر ترین شخص رہے مگر اب پہلی بار ان سے یہ اعزاز چھن گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق جیک ما سے یہ اعزاز پونی ما نے چھینا ہے جو ٹین سینٹ ہولڈنگ کے مالک ہیں۔ رواں سال چین کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پونی ما جیک ما کو شکست دیتے ہوئے سرفہرست آ گئے ہیں۔ ان کی کمپنی ٹین سینٹ(Tencent)چین کی سب سے بڑی گیم ڈویلپر کمپنی ہے جس کے شیئر کی قیمت میں حالیہ عرصے میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کی وجہ سے وہ دولت میں جیک ما سے آگے نکل گئے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ٹین سینٹ کے حصص کی قیمت پہلی بار 500ہانگ کانگ ڈالر سے اوپر چلی گئی جس سے ٹین سینٹ چین کی سب سے ویلیو ایبل کمپنی بن گئی اور علی بابا کو بھی پیچھے چھوڑ گئی۔ بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں اس وقت پونی ما کی دولت کا تخمینہ 50ارب ڈالر لگایا ہے جبکہ جیک ما کے پاس اس وقت 48ارب ڈالر کی دولت ہے۔