کورونا وائرس پھیلنے کے جرم میں دولہا دلہن کو 12 لاکھ روپے جرمانہ

کورونا وائرس پھیلنے کے جرم میں دولہا دلہن کو 12 لاکھ روپے جرمانہ
کورونا وائرس پھیلنے کے جرم میں دولہا دلہن کو 12 لاکھ روپے جرمانہ

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کرنا ایک خاندان کو مہنگا پڑ گیا۔ 6لاکھ بھارتی روپے (تقریباً13لاکھ 32ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ کر دیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس فیملی کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بھیلوار سے ہے۔ انہوں نے پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی میں 50سے زائد مہمان بلا لیے جن میں سے 15میں بعد ازاں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق دولہے کے والد کا نام گھیسولال راٹھی بتایا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ کلیکٹر راجندر بھٹ کا کہنا تھا کہ ”گھیسو لال کے بیٹے کی شادی میں آنے والے تمام مہمانوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور ان میں سے 15میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ اب ان میں سے ایک کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔ ہم نے اس شادی میں آئے مہمانوں کو قرنطینہ میں رکھنے اور دیگر انتظامات پر 6لاکھ 26ہزار 600روپے خرچ کیے چنانچہ ہم نے یہ رقم گھیسولال کو جرمانہ کرکے پوری کر لی جس نے پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -کورونا وائرس -