انسانی سائز کی چمگادڑوں کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر خوف پھیلا دیا

انسانی سائز کی چمگادڑوں کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر خوف پھیلا دیا
انسانی سائز کی چمگادڑوں کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر خوف پھیلا دیا

  

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کو ماہرین نے چمگادڑوں سے جوڑا ہے کہ یہ موذی وائرس اس پرندے سے نکل کر انسانوں میں پھیلا۔ چنانچہ لوگ پہلے ہی چمگادڑوں کے خوف میں مبتلا ہیں کہ ایسے میں فلپائن سے ایک صارف نے ایسی دیوقامت چمگادڑ کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی ہے کہ ہر دیکھنے والا دہشت کا شکار ہو جائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس چمگادڑ کا سائز اس قدر بڑا ہے کہ یہ کسی 6سے 7سالہ انسانی بچے کے جسم کے برابر ہو گی۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ چمگادڑ ایک گھر کے بالکونی کی چھت سے چمٹی ہوئی ہوتی ہے اور نیچے کھڑے موٹرسائیکل تک پہنچ رہی ہوتی ہے۔ اس ٹوئٹر صارف کا نام الیکس ہے جس نے یہ تصویر پوسٹ کی۔ الیکس اپنی پوسٹ میں تصویر کے ساتھ لکھتا ہے کہ ”آپ کو یاد ہو گا،میں نے بتایا تھا کہ فلپائن میں انسان جتنی بڑی چمگادڑیں ہوتی ہیں۔ میں ان چمگادڑوں کے بارے میں بات کر رہا تھا۔“رپورٹ کے مطابق چمگادڑوں کی یہ گولڈن کراﺅنڈ فلائنگ فوکس (Golden Crowned flying fox) نسل ہے جو اب معدومی کے خطرے سے دوچار ہے۔ یہ انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتیں۔ مقامی لوگ انہیں پروں والی لومڑی (fox with wings)کہتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -