شہری نے انٹرنیٹ پر کامیاب شادی کے راز شیئر کردئیے، لوگوں نے پڑھے تو انہیں اس کی بیوی کی فکر ستانے لگی

شہری نے انٹرنیٹ پر کامیاب شادی کے راز شیئر کردئیے، لوگوں نے پڑھے تو انہیں اس ...
شہری نے انٹرنیٹ پر کامیاب شادی کے راز شیئر کردئیے، لوگوں نے پڑھے تو انہیں اس کی بیوی کی فکر ستانے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کامیاب ازدواجی زندگی کے کچھ اصول ہوتے ہیں جو ماہرین ہی بیان کر سکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک ٹوئٹر صارف نے اپنی 12سالہ ازدواجی زندگی کے تجربے کے پیش نظر کچھ ایسے اصول بیان کر دیئے کہ اب صارفین اس کے بیوی کے ہاتھوں پٹنے کے منتظر ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس ٹوئٹر صارف کا نام احسن عرفان ہے جس نے ایک تھریڈ میں پہلا اصول یہ بتایا کہ اپنے لیے اور اپنی بیوی کے لیے کچھ حدود متعین کیجیے اور پھر بے رحمی کے ساتھ عمل کروائیے اور خود بھی کیجیے۔دوسرا اصول یہ کہ اپنی بیوی کو صرف اس وقت توجہ دیجیے جب وہ آپ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہو۔ باقی اوقات میں اسے توجہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔
رپورٹ کے مطابق احسن صاحب نے تو یہ سنہری اصول وضع کر دیئے لیکن ٹوئٹر صارفین اس پر بہت غضبناک ہو چکے ہیں۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ آدمی خود بھی بیوی کے ہاتھوں پٹے گا اور دوسروں کو بھی پٹوائے گا۔کئی لوگوں کا تو کہنا ہے کہ اس آدمی کو کوئی ذہنی عارضہ لاحق ہے۔ حنا نامی ایک لڑکی نے لکھا کہ ”کیا شاہکار اصول ہیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ تمہاری بیوی کو تجھ جیسے شخص سے طلاق لینے کی کوئی راہ جلد ملے گی اور میں دعا کرتی ہوں کہ زندگی میں تجھے بھی کچھ خوشی مل جائے۔ آمین۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -