پی آئی اے کا جہاز اُڑا کر دھوم مچانے والی دو پائلٹ بہنوں کے نام بھی جعلی لائسنس سکینڈل میں آگئے

پی آئی اے کا جہاز اُڑا کر دھوم مچانے والی دو پائلٹ بہنوں کے نام بھی جعلی ...
پی آئی اے کا جہاز اُڑا کر دھوم مچانے والی دو پائلٹ بہنوں کے نام بھی جعلی لائسنس سکینڈل میں آگئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے میں جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کے انکشاف نے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا ہے اور اب آپ کو یہ سن کر مزید دکھ ہو گا کہ چندسال قبل پی آئی اے کا طیارہ اڑا کر شہرت پانے والی دو بہنیں بھی جعلی لائسنس کے حامل مشتبہ پائلٹوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان بہنوں کے نام مریم مسعود اور ارم مسعود ہیں جنہوں نے پائلٹ کا امتحان پاس کیا اور بوئنگ 777اڑایا۔

پی آئی اے کی طرف سے جن 150سے زائد مشتبہ پائلٹس کی فہرست تیار کی گئی ہے ان میں 115نمبر پر ارم اور 118نمبر پر مریم مسعود کے نام درج ہیں۔ پائلٹ مریم مسعود کو پہلے ہی گراﺅنڈ کرکے انکوائری کی جا رہی ہے۔ اس نے گلگت بلتستان میں جہاز کی لینڈنگ میں غفلت برتی تھی جس کے باعث طیارہ رن وے سے اتر گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -