" کرتی سینن میرے پاس آئی اور کہا کہ ۔۔۔ " سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے خاموشی توڑ دی

" کرتی سینن میرے پاس آئی اور کہا کہ ۔۔۔ " سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے خاموشی ...

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) 14 جون کو خود سوزی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے اپنے بیٹی کی سابقہ گرل فرینڈ کریتی سینن  کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے ایک حالیہ انٹرویو میں کریتی سینن کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں کریتی میرے پاس آئی تھی ، وہ مجھ سے باتیں کرتی رہی، کریتی نے کہا کہ سشانت پیارا لڑکا تھا۔ اس وقت تو مجھے پتا نہیں لگا کہ یہ کون ہے کیونکہ اس نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا لیکن بعد میں کسی نے بتایا کہ یہ کریتی سینن ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کریتی سینن اور سشانت سنگھ راجپوت اچھے دوست  تھے، دونوں کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ ایک عرصے تک ریلیشن شپ میں رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -