سٹاک ایکسچینج حملہ، چین بھی میدان میں آگیا

سٹاک ایکسچینج حملہ، چین بھی میدان میں آگیا
سٹاک ایکسچینج حملہ، چین بھی میدان میں آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

چینی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتے رہیں گے، ہر قسم کے دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں، ہم پاکستان سٹاک ایکسچینج حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پیر کی صبح 4 دہشتگردوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا، سکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایک سب انسپکٹر اور تین سکیورٹی گارڈز شہید ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے قبول کی ہے۔