یورپی یونین نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دے دیا، انڈیا کو خوشخبری سنادی

یورپی یونین نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دے دیا، انڈیا کو خوشخبری سنادی
یورپی یونین نے پاکستان کو بڑا جھٹکا دے دیا، انڈیا کو خوشخبری سنادی

  

برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی یونین نے دنیا کیلئے اپنے بارڈرز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستانیوں کیلئے یورپی یونین کے دروازے بند رہیں گے، حیران کن طور پر دنیا میں چوتھے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت کو یورپی یونین نے پابندی کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔

یورپی یونین کی جانب سے اپنے انٹرنیشنل بارڈرز 54 ممالک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق جولائی کے آغاز سے ہوگا لیکن بدقسمتی سے پاکستانیوں کیلئے یورپی ممالک کے دروازے بند رہیں گے۔ حیران کن طور پر 54 ممالک کی فہرست میں انڈیا کا نام بھی شامل ہے جو دنیا کا چوتھا کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

دنیا کا سب سے طاقتور ملک امریکہ جو کہ کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے  پہلے نمبر پر ہے اور وہاں نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ یورپی یونین کی فہرست میں امریکہ کا نام بھی شامل نہیں ہے، یورپی یونین سمجھتی ہے کہ امریکہ کورونا کو قابو کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

یورو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برازیل، قطر، امریکہ اور روس سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو یورپی ممالک میں داخلے کی اجازت اس وقت دی جائے گی جب کورونا کو قابو کرلیا جائے گا۔

جن ممالک کے شہریوں کو یورپی یونین کی سرحدوں میں داخلے کی اجازت حاصل ہوگی ان میں البانیا، الجیریا، انڈورا، انگولا، آسٹریلیا، بہاماس، بھوٹان، بوسنیا ہرزیگونیا، کینیڈا، چین، کوسٹا ریکا، کیوبا، شمالی کوریا، ڈومینیکا، مصر، ایتھوپیا، جارجیا، گیانا، انڈیا، انڈونیشیا، جمائیکا، جاپان، قزاقستان، کوسوو، لبنان، موریشش، موناکو، منگولیا، مونٹی نیگرو، موروکو، موزمبیق، میانمار، نمیبیا، نیوزی لینڈ، نکاراگوا، پالاو، پیراگوئے، روانڈا، سینٹ لوشیا، سربیا، جنوبی کوریا، تاجکستان، تھائی لینڈ، تیونس، ترکی، ترکمانستان، یوگنڈا، یوکرائن، یوراگوئے، ازبکستان، ویٹی کن سٹی، وینز ویلا، ویتنام اور زیمبیا شامل ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -