انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز اور معاون سٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ کب ہو گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز اور معاون سٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ کب ہو ...
انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز اور معاون سٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ کب ہو گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرزاورمعاون سٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ آج ہو گی اور پاکستان ے منفی قرار پانے والے قومی کرکٹرز ایک مرتبہ پھر انجانا خوف لئے اس مرحلے گزریں گے۔

واضح رہے کہ اتوار کو چارٹرڈ طیارے میں مانچسٹر کیلئے اڑان بھرنے والے 18 کرکٹرز اور 11 سپورٹس سٹاف اراکین پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنائے جانے والے بائیوسیکیور ماحول میں آ گئے تھے، یہاں پر دوسری ٹیسٹنگ میں منفی آنے کے بعد ان کو چارٹرڈ طیارے پر سوار گیا۔

دوسری جانب ریزرو کھلاڑیوں میں سے روحیل نذیر اور محمد موسیٰ کو بھی کلیئرنس کے بعد سکواڈ کا حصہ بنایا گیا، پاکستان میں محمد حفیظ کا پی سی بی کے تحت ٹیسٹ مثبت اور نجی لیبارٹری میں منفی آگیا، بعد ازاں پی سی بی کے زیراہتمام دوسرے ٹیسٹ میں بھی نتیجہ منفی آیا، وہاب ریاض بھی پی سی بی کے زیر اہتمام پہلے ٹیسٹ میں پازیٹو، نجی لیبارٹری اور پھربورڈ کے تحت دوسرے ٹیسٹ میں بھی منفی آگئے، ان دونوں سمیت 6 کرکٹرز کے دوبارہ سیمپل گزشتہ روز لے گئے، پاکستان میں نتائج کے حوالے سے پیدا ہونے والے شکوک کے بعد انگلینڈ میں آج ہونے والے ٹیسٹ انتہائی اہم سمجھے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کرکٹرزمیں ایک تشویش کی لہر موجود ہے، یوں توپورا پاکستانی سکواڈ ووسٹر میں 14 روز کا قرنطینہ کر رہا ہے، اگرکسی کھلاڑی یا آفیشل کا ٹیسٹ پازیٹوآجاتا ہے تو اس کودیگرسے الگ قید تنہائی میں وقت گزارنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -