وزیراعظم کی جانب سے عشائیے میں شیخ رشید کی غیر حاضری ،تین روز قبل آرمی چیف نے وزیر ریلوے کو کیا مشورہ دیا تھا؟صحافی عمر چیمہ نے تجزیہ کاروں کو حیران کن بات کہہ دی

وزیراعظم کی جانب سے عشائیے میں شیخ رشید کی غیر حاضری ،تین روز قبل آرمی چیف نے ...
وزیراعظم کی جانب سے عشائیے میں شیخ رشید کی غیر حاضری ،تین روز قبل آرمی چیف نے وزیر ریلوے کو کیا مشورہ دیا تھا؟صحافی عمر چیمہ نے تجزیہ کاروں کو حیران کن بات کہہ دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید تین روز قبل کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہو گئے تاہم انہوں نے کورونا سے صحت یاب ہو کر آرام کرنے کی وجہ سے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت سے معذرت کر لی۔اس صورتحال پر صحافی عمر چیمہ نے تجزیہ کاروں کو الگ نقطے کی جانب متوجہ کردیا۔انہوں نے ایک خبر کا حوالہ دیا جس میں آرمی چیف نے شیخ رشید کو دو ہفتے کے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا ،عمر چیمہ نے کہا جو لوگ شیخ صاحب کی عشائیے میں غیر حاضری کے مختلف مطلب نکال رہے ہیں ،وہ اپنے تجزئیے میں اس خبر کو نظر انداز مت کریں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شیخ رشید کے کورونا سے صحت یاب ہونے پر آرمی چیف نے انہیںٹیلی فون کر کے مشورہ دیا تھا کہ وہ دو ہفتے تک مکمل آرام کریں ۔

مزید :

قومی -